International

چینی صدر نے کہا وہ ایران کو عسکری ساز و سامان نہیں دیں گے: صدر ٹرمپ

چینی صدر نے کہا وہ ایران کو عسکری ساز و سامان نہیں دیں گے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران بیجنگ کی تہران کی ’حمایت‘ پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران فوکس نیوز کے میزبان سے ان سے سوال کہ کیا چینی صدر کے ساتھ ملاقات میں اس ’حمایت‘ سے متعلق بات ہوئی ہے، تو ٹرمپ نے کہا: ’آپ حمایت کہہ رہے ہیں۔۔۔ وہ (چین) ہمارے ساتھ جنگ تو نہیں لڑ رہا۔‘ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ صدر شی جن پنگ نے انھیں بتایا کہ چین ایران کو ’عسکری ساز و سامان نہیں دے گا‘ اور ٹرمپ کے مطابق ’یہ ایک بڑا بیان ہے۔‘ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ انھیں چینی صدر نے بتایا کہ بیجنگ ایران سے ’تیل خریدتا ہے اور وہ ایسا کرتے رہنا چاہیں گے۔‘ امریکی صدر کے مطابق صدر شی جن پنگ نے انھیں بتایا کہ چین ’آبنائے ہرمز کو کھلا دیکھنا چاہے گا۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments