انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی منگل کو چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ہنگامی بورڈ میٹنگ شیڈول نہیں ہے۔ آئی سی سی ذرائع نے بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول، ہائبرڈ ماڈل اور بھارتی انکار کے معاملات پر کوئی میٹنگ اب تک طے نہیں ہے۔ میڈیا نے کچھ روز قبل 26 نومبر کو آئی سی سی کی ہنگامی بورڈ میٹنگ کی خبر نشر کی تھی۔ میڈیا کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں بھارت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ممبران شریک ہوں گے، اس دوران چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پی سی بی پہلے ہی ایسی کسی میٹنگ سے لاعلمی ظاہر کر چکا تھا۔
Source: social media
کرسٹیانو رونالڈو نے ٹرمپ کو تحفے میں دی جرسی پر کیا پیغام لکھا؟
آئی سی سی کا ٹیسٹ میچز کو 4 روزہ کرنے پر آمادگی کا اظہار
نیشنز ہاکی کپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا
کرکٹ میں انوکھا واقعہ، میچ کا فیصلہ 3 سپر اوورز کے بعد ہوا
پتھم نسانکا نے بنگلادیش کیخلاف سنچری بنا کر اہم اعزاز حاصل کرلیا
اسٹار فٹبالر ایمباپے اسپتال میں داخل