رائے پور، 20 مارچ :) چھتیس گڑھ کے بیجاپور اور دنتے واڑہ اضلاع میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں اب تک 30 نکسلیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ چھتیس گڑھ کے بستر انسپکٹر جنرل آف پولیس پی سندرراج نے کہا کہ ایک مشترکہ ٹیم گنگالور پولیس اسٹیشن کے علاقے بیجاپور اور دنتے واڑہ اضلاع کے سرحدی علاقے میں ماؤ نواز مخالف آپریشن پر نکلی تھی۔ اس دوران ہوئے انکاؤنٹر میں بیجاپور سے 26 اور کانکیر سے اب تک 30 نکسلیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تصادم میں ایک فوجی شہید ہوا۔ آپریشن کے دوران، ماؤنوازوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلسل فائرنگ جاری ہے، انکاؤنٹر کے مقام سے 26 نکسلیوں کی لاشیں بڑی مقدار میں نکسلی ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ساتھ برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق اس تصادم میں ایک ڈی آر جی جوان راجو اویامی مارا گیا ہے اور علاقے میں انکاؤنٹر اور تلاشی مہم جاری ہے اور مارے جانے والے نکسلیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دنتے واڑہ اور بیجاپور اضلاع کی سرحد پر پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ فورس نکسلیوں کے کور علاقے میں داخل ہو گئی ہے۔ فوجیوں نے نکسلیوں کے بڑے کیڈروں کو گھیر لیا ہے۔ دونوں طرف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ نکسلیوں کے بھاری نقصان کی خبر ہے۔ پولس کو اطلاع ملی تھی کہ گنگالور علاقے میں بڑی تعداد میں نکسلی موجود ہیں۔ اس بنیاد پر پولیس نے دنتے واڑہ، بیجاپور سرحد پر مشترکہ آپریشن شروع کیا۔ ایک دن پہلےجوانوں نے آنڈری کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔ جمعرات کی صبح سے ہی جوانوں اور نکسلیوں کے درمیان تصادم شروع ہوا۔
Source: uni news
یوپی بورڈ امتحان میں بیٹیوں نے لہرایا پرچم
بانڈی پورہ کے کلنار اجس علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ، آپریشن جاری
بہرائچ میں دم گھٹنے سے پانچ لوگوں کی موت، تین کی حالت نازک
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف کل بھوپال بند، بی جے پی کی طرف سے کینڈل مارچ
’ریاستوں میں موجود پاکستانی شہریوں کی شناخت کریں اور واپس بھیجیں‘، امت شاہ نے وزرائے اعلیٰ سے کی بات
سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کو راحت دی، سمن پر روک
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پہلگام حملے کی مذمت کی
جنوبی کشمیر میں تین ملی ٹنٹوں کے مکان مسمار کئے گئے
برطانیہ میں پاکستانی اہلکار نے پہلگام حملے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے ہندستانیوں کو گلے کاٹنے کی دھمکی دی، ویڈیو وائرل
پہلگام حملہ: ایران کی بھارت پاکستان کے بیچ ثالثی کی پیشکش، سعودی عرب کی دونوں ممالک سے تبادلہ خیال