چتوڑ گڑھ، 20 مارچ : راجستھان کے چتور گڑھ ضلع کے پہونہ گاؤں میں منگل کی دیر رات ایک شھوبھا یاترا نکالنے کے دوران دو فریقوں کے درمیان تصادم کے بعد پتھراؤ، لڑائی اور آتش زنی کے واقعہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی جب کہ تقریباً ایک درجن لوگ زخمی ہو گئے۔ ضلع کے رشمی تھانہ علاقے کے گاؤں پاہونہ میں ماہانہ دشمی میلے کا انعقاد کیا جا رہا تھا، جب رات 9 بجے کے قریب ایک بستی کے قریب پہنچا تو ایک برادری نے اس کی مخالفت کی اور شوبھا یاترا میں شامل لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کرنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں فریقوں میں پتھراؤ شروع ہوگیا جس میں ایک درجن کے قریب لوگ زخمی ہو گئے جنہیں بھیلواڑہ اسپتال لے جایا گیا لیکن شیام لال چھیپا (55) کی راستے میں ہی موت ہوگئی۔ واقعے کے بعد شرپسندوں نے آدھی رات کے بعد کچھ تھڑیوں، دکانوں اور گاڑیوں کو آگے کے حوالے کردیا۔ اطلاع ملتے ہی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر جوشی رات میں ہی موقع پر پہنچ گئے۔ مسٹر جوشی نے بتایا اس واقعہ میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کی جائے وقوعہ کے قریب ہی دکان ہے اور جب جھگڑا شروع ہوا تو وہ بھی روک تھام کے لئے پہنچا تاہم مارپیٹ اور ہاتھا پائی کی وجہ سے وہ نیچے گر گیا اور اسے دل کا دورہ پڑگیا۔ لوگ اسے پہلے گھر لے گئے لیکن اس کی حالت بگڑتی دیکھ کر بھیلواڑہ جاتے ہوئے راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ مارپیٹ اور پتھراؤ میں کچھ لوگ زخمی ہوئے جب کہ بعض مقامات پر رات کے وقت آتش زنی کے واقعات بھی پیش آئے۔ گاؤں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور مارپیٹ ، پتھراؤ اور آتش زنی کے حوالے سے باہمی مقدمات درج کر کے کئی شرپسند عناصر کو حراست میں لیا گیا ہے۔ رات کو ہی مقامی ایم ایل اے ارجن لال جینگر بھی موقع پر پہنچ گئے اور لوگوں کو منانے کی کوششیں جاری ہیں۔
Source: uni news service
نارائنن نے اسرو کے نئے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا
راجوری میں ایل او سی کے نزدیک زور دار دھماکہ 6 فوجی زخمی
سہارنپور:ایک ہی کنبے کے پانچ اراکین نے کھایا زہر، ماں بیٹے کی موت
اسٹیو جاب کی اہلیہ کمبھ میلے میں بیمار
منی پور کر رہا ہے اب بھی مودی کا انتظار: کھڑگے
ہندستان کو حقیقی آزادی تب ملی جب ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتشٹھا ہوئی- موہن بھاگوت
کرناٹک کی وزیر لکشمی ہیبالکر کار حادثے میں زخمی
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے بغیر جموں و کشمیر نامکمل ہے: راجناتھ سنگھ
عصمت دری کیس میں سزا کاٹ رہے آسارام کو بڑی راحت، مل گئی عبوری ضمانت
بنگال اور دہلی کی بدعنوان حکومتیں آیوشمان یوجنا کو نافذ نہ کرکے عوام کو سزا دے رہی ہیں: بی جے پی
دہلی کو پیرس بنانے کا کجریوال کا دعویٰ کھوکھلا نکلا: راہل گاندھی
کیا ختم ہو جائے گا عبادت گاہوں کا ایکٹ ؟ مودی حکومت کے موقف پر وزیر قانون کا بڑا اشارہ
مودی بجٹ میں مہنگائی کم کرنے کا منصوبہ بتائیں: کھڑگے
نتیش نے بہار کے نوجوانوں کی امیدوں کو مایوسی میں بدل دیا: تیجسوی