International

چینی صدر شی جن پنگ سے تائیوان کی اپوزیشن رہنما چینگ لی وُن کی ملاقات

چینی صدر شی جن پنگ سے تائیوان کی اپوزیشن رہنما چینگ لی وُن کی ملاقات

عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ سے بیجنگ میں تائیوان کی اپوزیشن رہنما چینگ لی وُن نے ملاقات کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں چینی صدر نے کہا کہ دنیا میں صدیوں میں نہ دیکھے گئے بڑے تغیرات رونما ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ چینی قوم کی تجدید کا رجحان تبدیل نہیں ہو گا۔ صدر شی جن پنگ نے یہ بھی کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف رہنے والے لوگ چینی ہیں اور سب امن کے خواہاں ہیں۔ تائیوان کی اپوزیشن رہنما چینگ لی وُن نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں مل کر ایک جدید چینی معاشرہ تعمیر کرنا چاہیے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments