لبنان کے دارالحکومت بیروت پر فضائی حملے کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو کھری کھری سنا دی۔ امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو میں گالم گلوچ ہوئی، امریکی صدر اسرائیلی وزیر اعظم سے شدید ناراضی کا اظہار کیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو کے پاس فیصلے کرنے کی کوئی عقل یا سمجھ بوجھ نہیں ہے، اسرائیلی وزیر اعظم کو اس وقت بے وقوفانہ حملے کی کیا ضرورت تھی؟ امریکی صدر نے صاف کہہ دیا کہ نیتن یاہو کے پاس حالات سمجھنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ ایگزیوس رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ہی ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی امید ظاہر کی۔ ایگزیوس نے بتایا کہ امریکی صدر کی گالم گلوچ کے بعد نیتن یاہو نے اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا، جبکہ عرب میڈیا کے مطابق ایران کے میزائل حملے کے پیشِ نظر سکیورٹی اجلاس بنکرز میں ہوگا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع