International

بیروت پر اسرائیلی حملہ بڑی غلطی؛ ایران کے ساتھ تاریخی امن معاہدہ بالکل قریب ہے : ڈونلڈ ٹرمپ

بیروت پر اسرائیلی حملہ بڑی غلطی؛ ایران کے ساتھ تاریخی امن معاہدہ بالکل قریب ہے : ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن/تہران، 14 جون :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے کی کڑی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بڑی غلطی قرار دیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ حملہ ایک ایسے 'خاص دن' پر کیا گیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک تاریخی امن معاہدے پر دستخط ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں۔اپنی سوشل میڈیا مینی فیسٹو 'ٹروتھ سوشل' پر اتوار کے روز جاری کردہ ایک تفصیلی پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے اسرائیلی کارروائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا"بیروت پر اسرائیل کا یہ حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا، خاص طور پر ایک ایسے خاص دن جب ہم ایران کے ساتھ امن معاہدے کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں۔" ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے کی تمام قوتوں کو جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میز پر موجود امن معاہدے کے تحت پورے مشرقِ وسطیٰ بشمول لبنان میں مستقل امن قائم ہو جائے گا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا "اب تمام فریقین کو پیچھے ہٹ جانا چاہیے ۔ اسرائیل کی جانب سے لبنان میں کہیں بھی اب کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے اور دوسری طرف سے بھی بشمول حزب اللہ اسرائیل کے خلاف تمام حملے فوری بند ہونے چاہئیں۔ یہ ایک طویل اور خوبصورت امن کا آغاز ہو سکتا ہے ، لہٰذا اس تاریخی موقع کو اپنے ہاتھ سے نہ گنوائیں!" اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بیروت کے ضاحیہ علاقے پر بمباری کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کارروائی شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کی شیلنگ کے جواب میں کی گئی ہے ۔ تاہم، صدر ٹرمپ نے اس جواز پر کھلے عام سوال اٹھاتے ہوئے کہا"اسرائیل کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے ، لیکن حزب اللہ کا حالیہ حملہ انتہائی معمولی اور بے معنی تھا جس میں نہ کوئی زخمی ہوا اور نہ ہی کسی کی جان گئی۔ اتنے چھوٹے واقعے کی وجہ سے اتنے بڑے اور اہم ترین امن عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے تھی۔" امریکی صدر کا یہ بیان ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف کے اس سخت ردِعمل کے فوراً بعد آیا ہے جس میں انہوں نے بیروت پر بمباری کے بعد واشنگٹن کی نیت پر شک کا اظہار کیا تھا۔ قالیباف نے 'X' پر لکھا تھا کہ امریکہ یا تو اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرانے کا ارادہ نہیں رکھتا یا پھر وہ اس کی صلاحیت سے ہی محروم ہے ، اور ایسے حالات میں امن کے راستے پر آگے بڑھنا ناممکن ہے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments