ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قانون مردہ ہو چکا ہے، غزہ اور یوکرین کے معاملے پر مغرب کا معیار دوغلا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ مغرب کا یہ دوغلا معیار ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے پر خاموشی سے ظاہر ہوتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے جرمن صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمن صدر کو خاموشی توڑ کر ایران کے خلاف غیرقانونی جنگ کی مذمت کرنے پر سراہتے ہیں۔ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھنے والوں کو بھی قانون کی پامالیوں پر آواز اٹھانی چاہیے۔ واضح رہے کہ جرمنی کے صدر فرینک والٹر نے امریکا کی ایران جنگ کو تباہ کُن سیاسی غلطی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ برلن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن صدر نے ایران جنگ شروع کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جنگ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع