نئی دہلی، : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہفتہ کو لوک سبھا انتخابات کے لئے 195 امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کیا۔ امیدواروں کا اعلان آج شام یہاں بی جے پی کے قومی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے 16 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 195 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اپنی روایتی سیٹ وارانسی سے الیکشن لڑیں گے۔ اس کے علاوہ امیدواروں میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور 34 مرکزی اور ریاستی وزراء شامل ہیں۔ ریاست وار فہرست میں اتر پردیش سے 51، مغربی بنگال سے 26، مدھیہ پردیش سے 24، گجرات سے 15، راجستھان سے 15، کیرالہ سے 12، تلنگانہ سے 9، آسام سے 11، جھارکھنڈ سے 11، چھتیس گڑھ سے 11، دہلی سے 5، جموں سے 5، کشمیر کی دو، اتراکھنڈ کی تین اور گوا، انڈمان اور دمن کی ایک ایک سیٹ کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔
Source: uni news service
منی پور کر رہا ہے اب بھی مودی کا انتظار: کھڑگے
بنگال اور دہلی کی بدعنوان حکومتیں آیوشمان یوجنا کو نافذ نہ کرکے عوام کو سزا دے رہی ہیں: بی جے پی
عصمت دری کیس میں سزا کاٹ رہے آسارام کو بڑی راحت، مل گئی عبوری ضمانت
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے بغیر جموں و کشمیر نامکمل ہے: راجناتھ سنگھ
کرناٹک کی وزیر لکشمی ہیبالکر کار حادثے میں زخمی
سہارنپور:ایک ہی کنبے کے پانچ اراکین نے کھایا زہر، ماں بیٹے کی موت