National

بی جے پی میں اندرونی کشمکش کی وجہ سے دہلی کو دس دن بعد بھی وزیر اعلیٰ نہیں ملا: آتشی

بی جے پی میں اندرونی کشمکش کی وجہ سے دہلی کو دس دن بعد بھی وزیر اعلیٰ نہیں ملا: آتشی

نئی دہلی، 17 فروری: عام آدمی پارٹی ( آپ ) کے سینئر لیڈر اور نگراں وزیر اعلیٰ آتشی نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے اندر ’’ویپدا ‘‘ اور اندرونی لڑائی کی وجہ سے دہلی کو 10 دن بعد بھی وزیر اعلیٰ نہیں مل سکا ہے ۔ محترمہ آتشی نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوئے دس دن گزر چکے ہیں۔ 8 فروری کو انتخابی نتائج کا اعلان ہوا جس کے بعد دہلی کے لوگوں کو امید تھی کہ بی جے پی اپنے وزیر اعلیٰ کے امیدوار کا اعلان کر دے گی اور 10 فروری تک حلف برداری کی تقریب ہو گی اور اس کے فوراً بعد دہلی کے لوگوں کا کام شروع ہو جائے گا۔ لیکن دہلی کے لوگ انتظار کرتے رہے اور آج 10 دن گزرنے کے بعد بھی بی جے پی وزیر اعلیٰ کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دہلی کے لوگوں کے سامنے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بی جے پی کے پاس وزیر اعلیٰ کے لیے کوئی چہرہ نہیں ہے۔ دہلی کی حکومت چلانے کے لیے بی جے پی کے پاس ایک بھی ایسا شخص نہیں ہے جسے وہ چن کر وزیر اعلیٰ بنا سکے۔ آج یہ بالکل واضح ہو گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے 48 ایم ایل اے میں سے کسی پر بھروسہ نہیں ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ ان 48 ایم ایل اے میں سے ایک بھی حکومت چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ وزیر اعظم جانتے ہیں کہ ان 48 ایم ایل اے کا واحد کام دہلی کے لوگوں کو لوٹنا اور ان کا پیسہ بانٹنا ہے۔ آپ کی لیڈر نے کہا کہ مسٹر مودی جانتے ہیں کہ بی جے پی نے دہلی میونسپل کارپوریشن میں 15 سال تک حکومت چلائی اور اس کے ہر کونسلر نے صرف دہلی کے لوگوں کو لوٹنے کا کام کیا۔ انہوں نے کارپوریشن کے خزانے کو لوٹا اور اسے برباد کیا، اس لیے انہیں حکومت چلانے کے لیے اپنے 48 ایم ایل اے میں سے ایک پر بھی بھروسہ نہیں ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ بی جے پی کے ایم ایل اے صرف دہلی کے لوگوں کو لوٹیں گے اور سرکاری خزانہ خالی کریں گے۔ محترمہ آتشی نے کہا کہ آج دہلی کے تمام لوگوں پر یہ واضح ہو گیا ہے کہ بی جے پی کے پاس ایک بھی ایم ایل اے نہیں ہے جو وزیر اعلیٰ بننے کے قابل ہو۔ بی جے پی کے پاس وزیر اعلی بننے کے لائق کوئی نہیں ہے۔ اگر ان کے پاس وزیر اعلیٰ بننے کے لائق کوئی نہیں ہے تو وہ دہلی کی حکومت کیسے چلائیں گے۔ بی جے پی کے پاس دہلی کے لوگوں کے لیے کوئی ویژن نہیں ہے۔ دہلی کے لوگوں کے لیے کام کرنے کا ان کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اب انتخابات کے بعد یہ کڑوا سچ دہلی والوں کے سامنے آ گیا ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments