Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بدھا دیب بابو اچھے تھے، لیکن پارٹی اچھی نہیں تھی‘، نندی گرام دیوس پر شوبھندو نے ظلم و بربریت کی یادیں تازہ کیں

Admin
By Admin
Nov 10, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بدھا دیب بابو اچھے تھے، لیکن پارٹی اچھی نہیں تھی‘، نندی گرام دیوس پر شوبھندو نے ظلم و بربریت کی یادیں تازہ کیں
بدھا دیب بابو اچھے تھے، لیکن پارٹی اچھی نہیں تھی‘، نندی گرام دیوس پر شوبھندو نے ظلم و بربریت کی یادیں تازہ کیں — November 10, 2026
بدھا دیب بابو اچھے تھے، لیکن پارٹی اچھی نہیں تھی‘، نندی گرام دیوس پر شوبھندو نے ظلم و بربریت کی یادیں تازہ کیں
اس دن کے خونریز واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے شوبھندو ادھیکاری نے کہا، ”11 لوگوں کو پکڑ کر سی پی آئی ایم کے پارٹی دفتر لے جایا گیا تھا۔ انہیں ٹکڑے ٹکڑے کرکے پلاسٹک میں بھر دیا گیا اور سمندر کے بیچوں بیچ لے جا کر پھینک دیا گیا۔ کسی ایک شخص کی لاش بھی نہیں مل سکی۔ اس وقت کی حکومت اتنی بے رحم تھی۔ آپریشن سوریودے کے دوران بدھدیو بھٹاچاریہ نے کہا تھا، ’انہیں ان کے اپنے ہی اعمال کی سزا ملی ہے۔‘ وہیں بمان بوس نے کہا تھا، ’نندی گرام میں نیا سورج طلوع ہوا ہے۔‘ ذاتی طور پر بدھدیو بابو اچھے انسان تھے۔ انہوں نے میرے ساتھ اچھا برتاو¿ کیا تھا۔ لیکن ان کی پارٹی اچھی نہیں تھی۔“
ممتا بنرجی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا، ”ترنمول کانگریس بھی کیا؟ کئی وعدے کرکے اقتدار میں آنے کے باوجود گزشتہ 15 برسوں سے نندی گرام کے لیے کچھ نہیں کیا۔ ڈیتھ سرٹیفکیٹ تک جاری نہیں کیا۔“
انہوں نے مزید کہا، ”میں اس دن بھی آپ لوگوں کے ساتھ تھا اور آج بھی آپ کے ساتھ ہوں۔ میں اپنے عزم پر قائم ہوں۔ لیکن اب آپ کو چور ترنمول نہیں ملے گی۔ اگلے 100 برسوں تک ان کا نام و نشان باقی نہیں رہے گا۔“اس دن گوکل نگر میں شہیدوں کی یادگار کا رنگ تبدیل کرکے زعفرانی کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے وہیں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بدھا دیب بابو اچھے تھے، لیکن پارٹی اچھی نہیں تھی‘، نندی گرام دیوس پر شوبھندو نے ظلم و بربریت کی یادیں تازہ کیں...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn