کولکاتا میں کالی پوجا کی رات پٹاخوں کی آتش بازی روکنے کی کوشش میں پولیس پر حملہ! 3 افراد گرفتار
پولیس ذرائع کے مطابق، نیتاجی نگر علاقے میں رات گئے این ایس روڈ پر دو نوجوان پٹاخے پھوڑ رہے تھے۔ اسی دوران نیتاجی نگر تھانے کے دو پولیس اہلکار گشت کرتے ہوئے وہاں پہنچے۔ انہوں نے دونوں نوجوانوں سے پوچھا کہ عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اتنی رات گئے پٹاخے کیوں پھوڑ رہے ہیں؟
کالی پوجا کی رات پٹاخوں کی آتش بازی پر قابو پانے کی کوشش کے دوران کولکاتا کے دو مختلف مقامات پر پولیس اہلکاروں پر حملے کے واقعات پیش آئے۔ یہ دونوں واقعات مشرقی کولکاتا کے تلجلا اور جنوبی کولکاتا کے نیتاجی نگر علاقوں میں ہوئے۔ ان واقعات میں مجموعی طور پر تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، نیتاجی نگر علاقے میں رات گئے این ایس روڈ پر دو نوجوان پٹاخے پھوڑ رہے تھے۔ اسی دوراننیتاجی نگر تھانے کے دو پولیس اہلکار گشت کرتے ہوئے وہاں پہنچے۔ انہوں نے دونوں سے پوچھا کہ عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اتنی رات گئے پٹاخے کیوں پھوڑ رہے ہیں؟ ملزمین نے دعویٰ کیا کہ وہ صوتی آلودگی پھیلانے والے پٹاخے نہیں پھوڑ رہے ہیں۔ اس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان بحث شروع ہوگئی۔
الزام ہے کہ ایک مرحلے پر دونوں نوجوان پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہوگئے۔ سڑک پر ہی انہیں بری طرح مارا پیٹا گیا۔ یہاں تک کہ ان کی وردیاں بھی پھاڑ دی گئیں۔ کسی طرح متاثرہ پولیس اہلکاروں نے نیٹاجی نگر تھانے کو فون کرکے واقعے کی اطلاع دی۔ خبر ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کے نام راہل سنگھ اور منیش سنگھ بتائے گئے ہیں۔
دوسری جانب تلجلا میں بھی ایک نوجوان پر الزام ہے کہ وہ رات کے وقت سڑک پر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ممنوعہ پٹاخے پھوڑ رہا تھا۔ موقع پر پہنچنے والے تلجلا تھانے کے پولیس اہلکاروں نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا اور خبردار کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی جائے گی۔ اسی بات پر نوجوان کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ بحث شروع ہوگئی۔
الزام ہے کہ اس دوران نوجوان نے ایک پولیس اہلکار کے ساتھ مارپیٹ کی۔ اس کے بعد پولیس نے اسے بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار نوجوان کا نام سایان بندوپادھیائے ہے۔
کولکاتا میں کالی پوجا کی رات پٹاخوں کی آتش بازی روکنے کی کوشش میں پولیس پر حملہ! 3 افراد گرفتار...
Source: Admin