International

برطانیہ ہرمز کو محفوظ بنانے کیلئے کثیرالقومی مشن میں ڈرون، جیٹ اور جنگی جہاز فراہم کرے گا

برطانیہ ہرمز کو محفوظ بنانے کیلئے کثیرالقومی مشن میں ڈرون، جیٹ اور جنگی جہاز فراہم کرے گا

برطانیہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کیلئے کثیرالقومی مشن میں ڈرون، جیٹ اور جنگی جہاز فراہم کرے گا۔ برطانوی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق برطانیہ مشن کیلئے بارودی سرنگ تلاش کرنے والا خود کار نظام، ٹائفون جنگی طیارے اور جنگی بحری جہاز ایچ ایم ایس ڈریگون فراہم کرے گا۔ اس مشن کیلئے بارودی سرنگیں تلاش کرنے والے ڈرونز اور اینٹی ڈرون نظام کیلئے 115 ملین پاؤنڈ کی نئی فنڈنگ مختص کی گئی ہے۔ برطانوی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر یہ کثیرالملکی مشن دفاعی، خود مختار اور قابلِ اعتماد ہوگا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments