لندن: برطانیہ کی عدالت نے 54 سالہ جعلی عامل عبدالحلیم خان کو 2004 سے 2015 کے درمیان 7 لڑکیوں کا جنسی استحصال کرنے کے الزام میں عمر قید سنادی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے جن 7 لڑکیوں اور خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اُن میں ایک 12 سالہ بچی بھی شامل تھی۔ رپورٹس کے مطابق جعلی عامل عبد الحلیم خان متاثرہ لڑکیوں کے اہلِ خانہ کو یقین دلاتا تھا کہ لڑکیاں جن، بدروحوں یا کالے جادو کے اثر میں ہیں اور انکا روحانی علاج کرنا ضروری ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم اپنے مذہبی اثر و رسوخ، خوف اور جھوٹے روحانی دعوؤں کا استعمال کرتے ہوئے متاثرین کو خاموش رکھتا تھا۔ متاثرین میں سے کئی لڑکیاں برسوں خوف اور سماجی دباؤ کی وجہ سے خاموش رہیں۔ پولیس کو 2018 میں پہلے کیس کا علم ہوا جس کے بعد تحقیقات کے نتیجے میں ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے مذہبی اعتماد کا ناجائز فائدہ اٹھا کر کم عمر اور کمزور لڑکیوں کو نشانہ بنایا، جس کے باعث ان کی زندگیاں تباہ ہوگئیں۔ واضح رہے کہ ملزم مشرقی لندن کی ایک مسجد میں امام کے فرائض بھی انجام دیتا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی