International

برطانیہ کا متعدد ایرانی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

برطانیہ کا متعدد ایرانی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

برطانوی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ملک کی رائل ایئر فورس نے ’کئی ایرانی ڈرونز‘ کو مار گرایا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ٹائفون اور F-35 لڑاکا طیارے مشرقی بحیرہ روم، اردن، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے اوپر دفاعی مشن جاری رکھیں گے۔ ان کارروائیوں کو رائل ایئر فورس کے وائجر ٹینکر طیاروں اور رائل نیوی مرلن اور وائلڈ کیٹ ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل ہے۔ برطانوی وزارتِ دفاع نے یہ بھی کہا کہ ’خطے میں اپنے لوگوں کی سکیورٹی کے اقدامات بلند ترین سطح پر ہیں‘ اور برطانیہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر یہاں سرگرم ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments