لندن (9 مئی ): برطانیہ نے اپنا جنگی بحری جہاز ’ایچ ایم ایس ڈریگن‘ مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے ایچ ایم ایس ڈریگن مشرق وسطیٰ منتقل کرنے کا اعلان آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کیلیے ممکنہ کثیر القومی کوششوں میں حصہ لینے کیلیے کیا۔ فضائی دفاعی نظام سے لیس یہ تباہ کن بحری جہاز رواں سال مارچ میں ایران جنگ کے آغاز کے فوراً بعد قبرص کے دفاع میں مدد کیلیے مشرقی بحیرہ روم بھیجا گیا تھا۔ مشرق وسطیٰ میں اس جہاز کی دوبارہ تعیناتی فرانس کے اس اقدام کے بعد سامنے آئی جس کے تحت اس نے اپنا کیریئر اسٹرائیک گروپ جنوبی بحیرہ احمر میں بھیجا ہے۔ برطانوی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ ایچ ایم ایس ڈریگن کی پیشگی تعیناتی اس محتاط منصوبہ بندی کا حصہ ہے جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ برطانیہ فرانس کے ساتھ مل کر کثیر القومی اتحاد کے طور پر آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کیلیے تیار رہے۔ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کے ممکنہ آثار پیدا ہونے کے بعد فرانس اور برطانیہ ایک ایسی تجویز پر کام کر رہے ہیں جس کے ذریعے صورتحال مستحکم ہوتے ہی آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کی بنیاد رکھی جا سکے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی