International

برطانیہ کے ریڈیو نے کنگ چارلس کو غلطی سے ’مردہ‘ قرار دے دیا

برطانیہ کے ریڈیو نے کنگ چارلس کو غلطی سے ’مردہ‘ قرار دے دیا

برطانیہ کے ریڈیو اسٹیشن ’ریڈیو کیرولین‘ نے حادثاتی طور پر شاہ چارلس کی موت کا اعلان کردیا۔ مڈلینڈز اور جنوبی انگلینڈ میں نشریات پیش کرنے والے اسٹیشن نے تکنیکی خرابی کی وجہ سے ’شاہی انتقال‘ پیغام چلنے کے بعد پروگرام کو روک کر قومی ترانہ ’گاڈ سیو دی کنگ‘ چلا دیا۔ ریڈیو اسٹیشن نے اس سنگین غلطی کی فوری طور پر تصحیح کردی اور اسٹیشن منیجر پیٹر مور نے آن ایئر معذرت پیش کرتے ہوئے وضاحت کی کہ کمپیوٹر کی ایک خرابی کے باعث یہ ہوا ہے۔ پیٹرمور نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بادشاہ چارلس اور سننے والوں سے کسی بھی صدمے پر معذرت خواہ ہیں۔ واضح رہے کہ شاہ چارلس جو اس وقت کینسر کے علاج سے گزر ہے ہیں، اس اعلان کے وقت درحقیقت شمالی آئرلینڈ میں تقاریب میں شرکت کررہے تھے بعد میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔ عوامی تقریب میں شاہ چارلس نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ’بگلے نے مجھ پر ’بیٹ‘ کردی ہے۔‘ واضح رہے کہ ریڈیو کیرولین نے معافی مانگی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ وہ ”آنے والے کئی سالوں تک“ بادشاہ کا کرسمس پیغام نشر کرنا جاری رکھیں گے۔ یہ اسٹیشن جس نے اصل میں 1964 میں غیر قانونی ریڈیو اسٹیشن کے طور پر آغاز کیا تھا اب برطانوی نشریات کی تاریخ میں ایک مشہور مقام رکھتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments