برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے اپنے عہدے اور پارٹی کی سربراہی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اپنے استعفے کے حوالے سے کیئر سٹارمر کا کہنا ہے کہ وہ نئے پارٹی رہنما کے انتخاب تک وزارت عظمیٰ کے عہدے پر برقرار رہیں گے جبکہ نئے پارٹی کا انتخاب ستمبر تک عمل میں آ سکتا ہے۔ تقریباً دو سال قبل ملنے والی وزارت عظمیٰ کو بچانے کی کوشش کے بجائے انہوں نے خود ہی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم کے بارے میں کچھ روز سے ایسی رپورٹس سامنے آ رہی تھیں کہ ان کو اپنی ہی جماعت کے اراکین کی جانب سے دباؤ کا سامنا ہے اور وہ مستعفی ہونے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس تازہ صورت حال کے حوالے سے حکومت اور لیبر پارٹی کے اندر موجود بااثر شخصیات کا کہنا ہے کہ ان کی وزارت عظمیٰ کا دورمایوس کن رہا تھا۔ پچھلے ہفتے میکر فیلڈ کے ضمنی الیکشن میں اینڈی برنہم کی کامیابی سے لیبر پارٹی کے اندر پائی جانے والے اختلافات کو کھل کر پیش کر دیا تھا جو اس سے قبل انتخابی مہم کے دوران سامنے نہیں آ سکے تھے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع