International

برطانوی رکنِ پارلیمنٹ نے ٹرمپ کو ’کرپٹ گینگسٹر‘ قرار دیدیا

برطانوی رکنِ پارلیمنٹ نے ٹرمپ کو ’کرپٹ گینگسٹر‘ قرار دیدیا

برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ایڈورڈ ڈیوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کرپٹ گینگسٹر قرار دے دیا۔ سر ایڈورڈ ڈیوی نے پارلیمنٹ سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں کسی امریکی صدر کو یہ کہتے ہوئے سنوں گا کہ آج رات ایک پوری تہذیب اجاڑ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ الفاظ سخت یاد دہانی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کتنے بداخلاق، لاپرواہ اور بین الاقوامی قوانین سے باہر ہیں، افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ برطانیہ کے دوست نہیں اور نہ ہی آزاد دنیا کے لیڈر ہیں۔ برطانوی رکنِ پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خطرناک اور کرپٹ گینگسٹر ہیں اور اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کو شاہ چارلس کو اپنا دورۂ امریکا منسوخ کرنے کا مشورہ دینا چاہیے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کہیں کوئی ایسا اقدام نہ کریں کہ شاہ چارلس ان کی حمایت کرنے پر مجبور ہو جائیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments