وزیراعظم نے برطانوی افواج کیلئے 15 ارب پاؤنڈ کی اضافی فنڈنگ کا اعلان کردیا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منسٹر آف ڈیفنس نے حکومت سے 28 ارب پاؤنڈ کی رقم طلب کی تھی۔ برطانوی مسلح افواج کی دفاعی ضروریات سے متعلق وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ کے دفاع کیلئے تیار ہیں، دیگر ریاستیں برطانیہ کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ سر کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ برطانوی آرمی کو 10 گنا زیادہ مضبوط بنائیں گے، 2029 تک سالانہ دفاعی اخراجات 80 ارب پاؤنڈ تک جاپہنچیں گے۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ دفاعی اخراجات پورے کرنے کیلئے کچھ روڈز اور انرجی پراجیکٹس ختم کریں گے۔ ڈرونز اور خودمختار ہتھیار بڑھانے کیلئے 5 ارب پاؤنڈ کی رقم بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رائل نیوی کو ہائبرڈ نیوی بنایا جائے گا، سیف کنٹرول ویسل، اے آئی کا استعمال اور 6 جنگی جہازوں کیلئے فنڈنگ ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تنازعات کی نوعیت تبدیل ہو رہی ہے، نیٹو کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، جنگ سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کی تیاری جاری رکھی جائے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع