برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے مستعفی ہونے والے وزارتی معاونین کی جگہ نئی تقرریاں کر دیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ برٹن سیمپسن معاون برائے محکمۂ صحت و سماجی نگہداشت جبکہ لِنزی فارن ورتھ وزارتِ انصاف اور جین کرکہم کو معاونِ محکمۂ ماحولیات مقرر کر دیا گیا ہے۔ مائیکل پین معاونِ وزارِت داخلہ اور ٹم روکا معاونِ محکمۂ محنت مقرر کر دیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رکنِ پارلیمنٹ شان ووڈکاک کو معاون برائے کابینہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل حالیہ انتخابات اور لیڈر شپ چیلنج سے متعلق خطاب کرتے ہوئے کیئر اسٹارمر نے کہا تھا کہ الیکشن کے نتائج انتہائی مشکل تھے، جن کی ذمے داری قبول کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کہیں نہیں جا رہا، لوگوں کو اُمید دلانے کی ضرورت ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی