برطانیہ کے فرمانروا کنگ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ سے ملاقات کی ہے، اس ملاقات کے ساتھ ہی شاہی جوڑے کے 4 روزہ سرکاری دورۂ امریکا کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ یہ 2007ء میں ملکہ الزبتھ دوم کے دورۂ امریکا کے بعد کسی برطانوی فرمانروا کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران جنگ کے معاملے پر برطانیہ اور امریکا کے تعلقات میں کچھ کشیدگی پائی جاتی ہے جس کے باعث اس دورے کو خصوصی سفارتی اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔ شاہی امور کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ کنگ چارلس کے دورِ حکومت کا ایک اہم سفارتی امتحان ثابت ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب شاہی محل نے کہا ہے کہ دورے کا شیڈول زیادہ تر منصوبے کے مطابق جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں جاری عشائیے کے دوران ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر دی تھی، اس واقعے کے بعد سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی