لندن(9 مئی 2026): برطانیہ میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے ملک کے سیاسی منظر نامے میں ہلچل مچا دی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کی قیادت میں لیبر پارٹی کو کئی اہم علاقوں میں غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد وزیرِ اعظم سے استعفے کے مطالبات زور پکڑنے لگے ہیں۔ انتخابات میں نائجل فراج کی جماعت ‘ریفارم یو کے’ ایک بڑی قوت بن کر ابھری ہے۔ ریفارم یو کے نے شمالی انگلینڈ سمیت کئی اہم علاقوں میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ہارٹل پول میں ریفارم یو کے نے تمام 12 نشستوں پر کلین سویپ کیا، جبکہ ہالٹن میں بھی پارٹی 15 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔ لیبر پارٹی کو اپنے روایتی اور مضبوط قلعوں میں بھی ہزیمت اٹھانی پڑی ہے۔ ویگن میں لیبر پارٹی کو 20 نشستوں کا بھاری نقصان ہوا، جبکہ یہاں ریفارم یو کے نے 23 نشستیں حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ کئی ایسے علاقے جو دہائیوں سے لیبر پارٹی کے قبضے میں تھے، اب ریفارم یو کے کے کنٹرول میں چلے گئے ہیں۔ پارٹی کی اس ناقص کارکردگی پر لیبر پارٹی کے اندر سے بھی تنقید شروع ہو گئی ہے۔ لیبر رہنما جوناتھن بریش نے نتائج پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کیئر اسٹارمر سے فوری طور پر وزارتِ عظمیٰ سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب، اسٹاک پورٹ کونسل میں لبرل ڈیموکریٹس اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے اور کونسل پر اپنا کنٹرول برقرار رکھا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ نتائج مستقبل کی برطانوی سیاست اور لیبر پارٹی کی پالیسیوں پر گہرے اثرات مرتب کریں گے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی