برازیل کے صدر لولا ڈاسلوا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو کسی بھی ملک کو دھمانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورت کے مطابق برازیلی صدر لولا ڈا سلوا نے کہا کہ ٹرمپ کا صبح اُٹھ کر عالمی رہنماؤں کو دھمکیاں دینا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا آئین بھی انہیں اس بات کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ طاقتور رہنماؤں کی ذمہ داری امن قائم کرنا ہے دوسروں کو ڈرانا نہیں ہے۔ برازیل کے صدر نے وینزویلا میں امریکی مداخلت کی بھی مخالفت کی اور وہاں آزادانہ انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس کے وقار میں اضافہ ہوسکے، اگر بین الاقوامی نظام میں بہتری نہ لائی گئی تو ٹرمپ کا یہ دعویٰ درست ثابت ہوگا کہ موجودہ عالمی ڈھانچہ اب غیر مؤثر ہوچکا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی