بنگلادیش کے 15 کرکٹرز کو ملائیشیا میں گرفتار کرلیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے 15 کرکٹرز کو ملائیشیا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے، کرکٹرز کا ایک گروپ ملائیشیا ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جارہا تھا۔ ملائیشین حکام کے مطابق جس ٹورنامنٹ میں شرکت کا بتایا گیا اس کا وجود ہی نہیں تھا جس کے بعد تمام کرکٹرز کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملائیشیا کی بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی نے یہ کارروائی مکمل کی، کرکٹرز کو 17 مارچ کو کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔ کرکٹرز نے پیناگ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کا بتایا جبکہ تحقیقات میں پتہ چلا کہ ایسے کسی ٹورنامنٹ کا وجود ہی نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گروپ کے دعوے کے مطابق 21 سے 23 مارچ تک کوئی ٹورنامنٹ شیڈول نہیں، اس حوالے سے تمام قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔
Source: Social Media
پنجاب کنگس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دی
آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار
شبمن سے بریک اَپ؛ سارہ کو نیا سہارا مل گیا، مگر کون؟
دورۂ یو اے ای و پاکستان کیلئے بنگلادیشی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
بنگلور نے سنسنی خيز میچ جیت کر پلے آف کی طرف قدم بڑھایا
جرمن فٹبال لیجنڈ 64سالہ لوٹھر ماتھاؤس کی 26 سالہ ماڈل کیساتھ ڈیٹنگ