International

بنگلادیش جماعت اسلامی نے یونیورسٹی کے طالب علم صادق قیوم کو میئر ڈھاکا کیلئے امیدوار نامزد کردیا

بنگلادیش جماعت اسلامی نے یونیورسٹی کے طالب علم صادق قیوم کو میئر ڈھاکا کیلئے امیدوار نامزد کردیا

بنگلادیش جماعت اسلامی نے ڈھاکا یونیورسٹی کے طالب علم صادق قیوم کو ڈھاکا کے میئر کیلئے امیدوار نامزد کردیا۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی نے ڈھاکا میٹرو پولیٹن جنوبی کے میئر کیلئے اپنے امیدوار کی نامزدگی کا فیصلہ ایک تقریب کے دوران کیا، جس میں مقامی رہنماؤں اور کارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے۔ رپورٹ کے مطابق صادق قیوم جنہیں ڈھاکا جنوبی سٹی کارپوریشن کے آئندہ میئر کے انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کیا گیا ہے، وہ اس وقت ڈھاکا یونیورسٹی سینٹرل اسٹوڈنٹ کے نائب صدر بھی ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی آئندہ ایک سے دو روز میں صادق قیوم کی امیدواری کا باضابطہ اعلان کرے گی، اس حوالے سے صادق قیوم نے ابھی باقاعدہ انتخابی مہم شروع نہیں کی، تاہم وہ پارٹی قیادت اور کارکنان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور تنظیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جماعت اسلامی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل احسان المحبوب زبیر نے بتایا کہ ڈھاکہ کی دونوں سٹی کارپوریشنز کے لیے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور جلد ہی ان کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments