دمبولا، 22 جولائی : رابعہ خان 14 رن پر چار وکٹ کی شاندار گیندبازی اور اس کے بعد مرشدہ خاتون (50) رنوں کی نصف سنچری اننگ کی بدولت بنگلہ دیش نے پیر کو ویمن ایشیا کپ کے آٹھویں میچ میں تھائی لینڈ کو سات وکٹوں سے ہرادیا۔ 97 رنز کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلہ دیش کی شروعات اچھی نہیں رہی اور پانچویں اوور میں اس نے دلارا اختر 11 گیندوں پر (17) کا وکٹ رن آؤٹ کی صورت میں گنوا دیا۔ اس کے بعد اسماء تنظیم اور مرشدہ خاتون نے دوسرے وکٹ کے لئے 60 رنز کی شراکت قائم کی۔ 15ویں اوور میں تنظیم (16) رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ اگلے ہی اوور میں فنیتا مایا نے مرشدہ خاتون کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کو بڑا جھٹکا دیا۔ مرشدہ نے 55 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے (50) رنز بنائے۔ بنگلہ دیش نے 17.3 اوورز میں 100 رنز بنائے اور میچ سات وکٹوں سے جیت لیا۔ ریتو مونی (9) اور رومانہ احمد (5) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ تھائی لینڈ کی جانب سے تھیپچا پوتھاونگ اور فنیتا مایا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل تھائی لینڈ کی خواتین ٹیم نے آج یہاں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ تھائی لینڈ کی نتھایا بوچاتھم اور اے سوونچورنتھی کی اوپننگ جوڑی نے سست آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 26 رنز جوڑے۔ رابعہ خان نے سوونچورنتھی (6) کو آؤٹ کرکے بنگلہ دیش کے لیے وکٹ کا کھاتہ کھولا۔ اس کے بعد بلے باز ایک ایک کر کے آؤٹ ہوتے چلے گئے۔ تھائی لینڈ کی جانب سے نتھایا بوچاتھم نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے۔ سلی پارن لاؤمی (17) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ روزنن کانوہ 13 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ بنگلہ دیش کی شاندارگیندبازی کے سامنے تھائی لینڈ کے 8 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ تھائی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 96 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رابعہ خان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ سبیکون نہار جیسمین اور ریتو مونی نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
Source: uni news service
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا
جنوبی افریقی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا
سہ ملکی سیریز: جنوبی افریقا کو 6 وکٹ سے شکست دیکر نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا
ہمارے نوجوان بولرز کیلئے ورلڈ کلاس بیٹرز کے خلاف کھیلنا آسان نہیں تھا، جنوبی افریقی بیٹر
سہ فریقی سیریز: پاکستان کو بڑا دھچکا لگ گیا
چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارت کو بہت بڑا دھچکا، بمرا ایونٹ سے باہر ہوگئے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا
ہمارے نوجوان بولرز کیلئے ورلڈ کلاس بیٹرز کے خلاف کھیلنا آسان نہیں تھا، جنوبی افریقی بیٹر
سہ ملکی سیریز: جنوبی افریقا کو 6 وکٹ سے شکست دیکر نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا
جنوبی افریقی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا