Sports

بنگلہ دیش نے نیدرلینڈ کو نو وکٹ سے ہرایا

بنگلہ دیش نے نیدرلینڈ کو نو وکٹ سے ہرایا

سلہٹ، یکم ستمبر:) نُور احمد (تین وکٹ)، تسکین احمد اور مستفیض الرحمٰن (دو، دو وکٹ) کی شاندار گیندبازی کے بعد ٹی حسن (ناٹ آوٹ 54) کی شاندار اننگز کی بدولت بنگلہ دیش نے پیر کو دوسرے ٹی-20 مقابلے میں نیدرلینڈ کو 41 گیندیں باقی رہتے نو وکٹ سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔ 104 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلہ دیش کے لیے پرویز حسین اور حسن کی جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 40 رنز جوڑے ۔ چھٹے اوور میں کائل کلین نے پرویز حسین (23) کو آوٹ کیا۔ اس کے بعد کپتان لٹن کمار داس بلے بازی کے لیے آئے اور حسن کے ساتھ مل کر 13.1 اوور میں 104 کا اسکور بنا کر اپنی ٹیم کو نو وکٹ سے کامیابی دلائی۔ حسن نے 40 گیندوں پر چار چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے (ناٹ آوٹ 54) رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ لٹن کمار داس 18 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔ اس سے پہلے آج یہاں بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری نیدرلینڈ کی شروعات خراب رہی اور اس نے محض 14 رنز پر اپنے دو وکٹ گنوا دیے ۔ اس کے بعد کوئی بھی بلے باز بنگلہ دیشی گیندبازی کے سامنے زیادہ دیر تک نہیں ٹک سکا۔ آریان دت نیدرلینڈ کے لیے سب سے زیادہ 30 رنز بنا سکے ۔ وکرم جیت سنگھ نے 24 اور احمد نے 12 رنز بنائے ۔ باقی بلے باز دہائی کے ہندسے تک بھی نہ پہنچ سکے ۔ نیدرلینڈ کی پوری ٹیم 17.3 اوور میں 103 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments