بنگلہ دیش کی معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ جو اپنے ملک میں سزائے موت کا سامنا کر رہی ہیں اور جہاں ان کی جماعت پر پابندی عائد ہے، نے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور ان کی پارٹی کے سینیئر رہنما دسمبر کے آس پاس انڈیا میں اپنی جلاوطنی ختم کرکے وطن واپس جانے اور خود کو قانون کے حوالے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جنوبی ایشیا کے اس ملک پر طویل ترین عرصے تک حکمرانی کرنے والی رہنما نے کہا کہ ’وہ اور ان کی جماعت عوامی لیگ کے اراکین رضاکارانہ طور پر اُس ملک واپس جانا چاہتے ہیں جہاں سے وہ دو سال قبل نکلے تھے اور عدالت میں پیش ہو کر بنگلہ دیش میں اپنے سب سے بڑے سیاسی مخالف کا اپنے ساتھ رویہ دیکھنا چاہتے ہیں۔‘ 78 سالہ شیخ حسینہ نے قریباً ایک گھنٹے کے اس ٹیلیفونک انٹرویو میں کہا کہ ’وہ مجھے واپسی پر گرفتار کر سکتے ہیں حتیٰ کہ مجھے قتل بھی کیا جا سکتا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’اس کے باوجود مجھے واپس جانا ہے۔ میری پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر شدید ظلم و ستم ڈھایا جا رہا ہے۔ موت اگر آنی ہے تو میں چاہتی ہوں کہ مجھے میری اپنی سرزمین پر آئے، جہاں میرے والدین مدفون ہیں اور جہاں ان کا خون بہا تھا۔‘ شیخ حسینہ سال 2024 میں بنگلہ دیش سے اس وقت فرار ہوئی تھیں جب احتجاجی مظاہروں نے مختلف ادوار میں ان کی 20 سالہ وزارتِ عظمیٰ کا خاتمہ کیا تھا۔ ملک کی جنگی جرائم کی عدالت نے گزشتہ برس نومبر میں ان کی غیر موجودگی میں ایک طلبہ تحریک کے خلاف مہلک کریک ڈاؤن کا حکم دینے پر انہیں سزائے موت سنائی۔ انہوں نے اپنی جلاوطنی کے دوران ہمیشہ خود پر عائد کیے گئے الزامات کی تردید کی۔ ان کی واپسی بنگلہ دیش میں سیاسی کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے، جہاں حکومت دو سال کے عدم استحکام کے بعد حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ دوسری جانب اس سے بنگلہ دیش کے انڈیا کے ساتھ کشیدہ تعلقات میں بہتری بھی آ سکتی ہے جو انڈیا کے شیخ حسینہ کو پناہ دینے کے بعد خراب ہو گئے تھے۔ بنگلہ دیش متعدد بار انڈیا سے ان کی حوالگی کا مطالبہ کر چکا ہے۔ شیخ حسینہ نے کہا کہ ’ڈھاکہ کی حکومت مجھے واپس لانا چاہتی ہے، وہ بار بار انڈیا کو خطوط بھیج رہی ہے کہ مجھے واپس کیا جائے لیکن میں خود ہی واپس چلی جاؤں گی۔‘ بنگلہ دیش کی حکومت کے ترجمانوں نے شیخ حسینہ کے بیان پر تبصرے کی ’روئٹرز‘ کی درخواستوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع