International

بنگلہ دیش کا ’’اسرائیل‘‘ سے متعلق بڑا فیصلہ

بنگلہ دیش کا ’’اسرائیل‘‘ سے متعلق بڑا فیصلہ

ڈھاکا (25 مئی ): بنگلہ دیش کی حکومت نے صہیونی قابض ریاست اسرائیل سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی حکومت نے صہیونی ریاست اسرائیل سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے پاسپورٹ میں دوبارہ ’’علاوہ اسرائیل‘‘ کی شرط شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیشی وزیر داخلہ صلاح الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پاسپورٹ میں دوبارہ ’’سوائے اسرائیل‘‘ کی شرط شامل کی جائے گی، جب کہ سفارتی پاسپورٹ میں پہلے ہی اس پر عملدرآمد ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ اور محکمہ امیگریشن اور پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ فلسطین کے مسئلے پر بنگلہ دیش کی دیرینہ خارجہ پالیسی، عوامی جذبات اور اخلاقی موقف کے مطابق کیا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے اسرائیل کے ساتھ نہ کبھی پہلے سفارتی تعلقات رہے ہیں اور نہ ہی آج ہیں۔ 1971 میں پاکستان سے علیحدگی کے بعد سے پاکستانی پاسپورٹ کی طرح بنگلا دیشی پاسپورٹ پر بھی روایتی طور پر یہ عبارت درج ہوتی تھی، ‘یہ پاسپورٹ دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے، سوائے اسرائیل کے’۔ تاہم 2021 میں حسینہ واجد دور حکومت میں ای پاسپورٹ سروس شروع کرتے وقت ‘سوائے اسرائیل’ کی عبارت پاسپورٹس سے ہٹا دی گئی تھی، اس فیصلے پر عوامی لیگ حکومت کو سخت عوامی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ گزشتہ سالہ عبوری دور حکومت میں وزارت داخلہ نے متعلقہ حکام کو پاسپورٹ میں دوبارہ ‘سوائے اسرائیل’ کی عبارت شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم اُس وقت یہ فیصلہ سفارتی پاسپورٹس کے علاوہ مکمل طور پر نافذ نہیں کیا جاسکا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments