سری نگر،6 اگست: جموں وکشمیرنیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے الیکشن کمیشن کے جموں و کشمیر کے دورے اور اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کو جموں وکشمیر میں وہ غلطیاں نہیں دہرانی چاہئے جو پارلیمانی الیکشن میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیخلاف بہت اُنگلیاں اُٹھائی جارہی ہیں لیکن یہ اُس کا جواب نہیں دے رہے ہیں، میں انہیں ہوشیار کرنا چاہتا ہوں ،ویسی غلطیاں نہ کریں جس سے یہاں بچے کچے امن سے بھی ہاتھ دھونا پڑے۔ ان باتوں کا اظہارموصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ ایک سوال کے جواب میں نیشنل کانفرنس صدر نے ہندوستان کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں اس کے مشرقی محاذ پر پیدا ہونے والی صورتحال کی محتاط رہنا چاہئے۔بنگلہ دیش عدم استحکام کے اس دور میں بھارت کی چوکسی سب سے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت وقت سے یہ لگ رہا تھا بنگلہ دیش کے حالت ٹھیک نہیں ہے، وہاں غیر یقینیت اور بے چینی ریاں تھی،اندرونی حالات بھی ٹھیک نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سبق نہ صرف بنگلہ دیش کیلئے ہے ، بلکہ ہر ایک ڈکٹیٹر کیلئے کہ کس طرح سے بچوں نے ایک مہم چلا دی جس سے کوئی کنٹرول کرسکتا تھا،وہاں پر بھی اسلامک تحریک شروع ہوگئی ہے، دنیا میں مسلمانوں کیخلاف جو ظلم ہورہاہے، اُس کیخلاف بھی لوگوں میں غم و غصہ پایا جارہا تھا۔لوگ صبرکریںگے لیکن ایک نہ ایک دن صبر کا یہ پیالا چھلک جائے گا۔یہ لاوا کافی وقت سے پک رہا تھا اور آج اپنے عروج پر آگیا، ہر ایک چیز کی انتہا ہوتی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر ہم پڑوسیوں کیساتھ سازگار ماحول نہیں رکھیں گے تو یاد رکھئے ہر طرف خطرات ہیں، ہم ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہیں، جس ملک کیساتھ بھی ہماری سرحدیں ملتی ہیں وہاں چین موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نہ صرف اپنے پڑوسیوں کیساتھ نیک سلوک کرنا چاہئے بلکہ پہلے اندر کے حالات ٹھیک کرنے ہونگے، جو مذہبوں میں نفرتیں پھیلائی جارہی ہے اُسے دور کیا جائے، اور اندرا گاندھی کی طرف سے قائم کردہ سارک کو دوبارہ بحال کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بنگلہ دیش اپنا بحران حل کرے گا اور ہندوستان کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کو برقرار رکھے گا۔
Source: uni news
جے این یو کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کی والدہ کو نہ بیٹا ملا ، نہ انصاف،دہلی عدالت نے کیس کو بند کرنے کی دی اجازت
کرناٹک میں گایوں کے معاملے پر تنازع، شری رام سینا کے پانچ کارکنوں کے ساتھ مارپیٹ
اورنگزیب پر ریمارکس : ابو عاصم اعظمی نے ایف آئی آر منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع
تلنگانہ فارما فیکٹری دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی،زخمیوں میں 10 کی حالت نازک
’سماج واد‘ نہیں، در اصل ’نماز واد‘ کا حامی ہے انڈیا بلاک، بی جے پی
تلنگانہ میں بی جے پی کو ملی بری خبر، رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے دیا استعفیٰ
ایئر فورس کو سیاسی قیادت کے احکامات کے باعث پاکستان کے ہاتھوں نقصان ہوا: انڈین ڈیفنس اتاشی
منی پور میں پھر تشدد، چوراچاندپور میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ، ایک ضعیفہ سمیت 4 افراد ہلاک
تاج محل کے قریب فائرنگ سے سیاحوں میں مچی دہشت
بیٹی کی محبت کی شادی،باپ نے نواسہ کو کسی اورکو گود دے دیا۔آندھرا پردیش میں انسانیت کو شرمسارکرنے والاواقعہ
تلنگانہ: انڈسٹریل ایریا میں کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکہ، 10 ہلاک، کئی زخمی
مہاراشٹر حکومت نے اپوزیشن کے سخت احتجاج کے درمیان ہندی سے متعلق حکومتی قرارداد واپس لی
بھوپال کے مشہور ’90 ڈگری‘ موڑ والے پل کے معاملے میں سات انجینئرز معطل
رتھ یاترا کے دوران بھگدڑ سے 3 ہلاکتوں کے بعد ریاستی حکومت کی کارروائی، ڈی ایم اور ایس پی کا تبادلہ، 2 افسران معطل