ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ملک کے صوبے زنجان میں ایک کلیئرنس آپریشن کے دوران پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ جنگ کے دوران نہ پھٹنے والے بارود کی باقیات دھماکے سے پھٹ گئیں، جس کے نتیجے میں پاسدارانِ انقلاب کے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس کی ٹیمیں کلسٹر بموں اور اسی نوعیت کے دیگر اسلحے کو ناکارہ بنا رہی تھیں، جو 1,200 ہیکٹر سے زائد رقبے، بشمول زرعی زمین، کو آلودہ کر چکا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے کئی بارودی آلات انتہائی حساس تھے اور تین میٹر تک زمین کے اندر دھنس چکے تھے، جس کی وجہ سے ان کی نشاندہی نہایت خطرناک عمل تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی