بی جے پی کے کوستو باگچی پوجا کے دنوںمیں لوگوں کو کھانا کھلائیں گے
بنگالیوں کے بہترین تہوار میں سب کو شامل کرنے کے لیے باراک پور کے نوجوان بی جے پی ایم ایل اے کوشتو بھ باغگچی کا نیا اقدام۔ درگا پوجا کے چار دن غریب اور محتاج لوگوں کو اچھا کھانا کھلانے کے لیے اسمبلی حلقے میں 'پوجا اسپیشل ایم ایل اے کینٹین' چلائی جائے گی۔ باراک پور اور ٹیٹا گڑھ کے مختلف مقامات پر یہ کینٹین چلائی جائے گی۔ سال بھر جو لوگ اچھا کھانا نہیں کھا پاتے، ان محتاج لوگوں کو اس کینٹین سے مفت کھانا دیا جائے گا۔ یہ بات کوشتو بھ نے بتائی ہے۔ درگا پوجا کے موقع پر عوام کی خدمت کا اس سے بہتر طریقہ اور کیا ہو سکتا ہے؟
کوشتو بھ کے اس بڑے اقدام کے پیچھے 'بنگاسپندان فاو¿نڈیشن' نامی ایک رضاکار تنظیم نے مکمل تعاون کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ باراک پور میں کہاں کہاں 'پوجا اسپیشل ایم ایل اے کینٹین' لگائی جائے گی، اس کی فہرست ابھی حتمی نہیں ہوئی ہے۔ حتمی فیصلہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا، اشتہارات اور دیگر ذرائع سے قبل از وقت اطلاع دے دی جائے گی۔ اس طرح پوجا سے پہلے ہی لوگ کینٹینوں کے پتے جان سکیں گے۔لیکن اچانک اس کینٹین کا منصوبہ کیوں؟ اس بارے میں کوشتو بھ باغچی کہتے ہیں، "پوجا کے موقع پر جب زیادہ تر لوگ خاندان کے ساتھ خوشیاں مناتے ہیں، اچھا کھانا کھاتے ہیں، تو بہت سے غریب لوگ اس خوشی سے محروم رہ جاتے ہیں۔ انہیں بھی بنگالیوں کے بہترین تہوار میں خوشی کا شریک بنانے کے لیے یہ اقدام کر رہا ہوں۔" تاہم صرف پوجا کے چار دن ہی نہیں، بلکہ سال بھر باراک پور میں دو تین مقامات پر 'ایم ایل اے کینٹین' چلانے کا بھی منصوبہ ہے۔
Source: Admin
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
11 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
11 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
11 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
11 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
11 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
11 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
11 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
11 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
11 months ago
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
11 months ago
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی
4 months ago
الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کو ہٹا دیا
4 months ago
اس بار بھی بنگال میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں! ممتا بنرجی کی پھر سے ہو گی جیت
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments