International

بحیرۂ اسود میں پاناما کے پرچم بردار جہاز پر ڈرون حملہ، عملے کا ایک اہلکار ہلاک، دو زخمی

بحیرۂ اسود میں پاناما کے پرچم بردار جہاز پر ڈرون حملہ، عملے کا ایک اہلکار ہلاک، دو زخمی

پاناما کی بحری امور کی نگرانی کرنے والی انتظامیہ کے مطابق ’بحیرۂ اسود میں پاناما کے پرچم تلے چلنے والے ایک تجارتی جہاز پر ڈرون حملے کے نتیجے میں عملے کا ایک رکن ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔‘ بی بی سی فارسی کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، تاہم حملے کے باوجود جہاز اپنا سفر جاری رکھنے میں کامیاب رہا۔ پاناما کے حکام نے حملے کے مقام یا اس کے ذمہ دار عناصر کی نشاندہی نہیں کی، تاہم انھوں نے بحری جہازوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بحیرۂ اسود میں روسی اور یوکرینی پانیوں کے ساتھ ساتھ بحیرۂ آزوف کے علاقوں سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ پاناما دنیا کا سب سے بڑا شپ رجسٹری ملک ہے، جہاں عالمی تجارتی بحری بیڑے کا تقریباً 16 فیصد حصہ پاناما کے پرچم کے تحت رجسٹرڈ ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments