International

بحیرۂ احمر میں ڈوبنے والی کشتی پہ سوار چار تارکین پانچ روز بعد زندہ مل گئے

بحیرۂ احمر میں ڈوبنے والی کشتی پہ سوار چار تارکین پانچ روز بعد زندہ مل گئے

یورپ جانے کی کوشش میں پانچ روز قبل ڈوبنے والی کشتی میں سوار چار تارکین کو بچا لیا گیا ہے جو مسلسل پانچ دن سمندر میں رہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے لیبیا کے ذرائع اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ تارکین کی کشتی پانچ روز قبل بحیرۂ روم میں لیبیا کے علاقے توبروک کے قریب ڈوب گئی تھی۔ اس کشتی پر سوار 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے چھ کی لاشیں بھی نکالی جا چکی ہیں جبکہ 31 ابھی تک لاپتہ ہیں۔ تاہم مذکورہ چار افراد نے پانچ روز پانی میں گزارنے کے باوجود ہار نہیں مانی اور بالآخر ایک کشتی کی نظر میں آ گئے۔ آئی ایم او کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کشتی پر سوار افراد کا تعلق مصر اور سوڈان سے تھا۔ لیبیا کو ایسے تارکین وطن کے لیے ایک ٹرانزٹ روٹ سمجھا جاتا ہے جو سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر یورپ کی طرف جانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم اس سے قبل بھی ایسے بے شمار واقعات ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں لوگ سمندر کی بے رحم موجوں کی نذر ہوئے۔ ایسے کئی واقعات میں پاکستان بھی ہلاک ہو چکے ہیں اور اس خطرناک راستے سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے زیادہ تر لوگوں کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہوتا ہے۔ پچھلے سال کے اواخر تک جمع کیے گئے اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس کی 100 میونسپیلیٹیز میں اس وقت نو لاکھ سے زائد مہاجرین رہائش پذیر ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments