جہازوں کی نگرانی کرنے والے ایک ادارے کے مطابق امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے اور تیل سے خالی آئل ٹینکر مسلسل خلیجی علاقے میں پہنچ رہے ہیں، جن میں کم از کم دو جہاز امریکی بحری ناکہ بندی توڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ خصوصی نگرانی کی ویب سائٹ ’ٹینکر ٹریکرز ڈاٹ کام‘ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ایک نامی ٹینکر، جو عام طور پر ایران کی مائع پیٹرولیم گیس یمن میں حوثیوں تک پہنچاتا ہے، بدھ کے روز امریکی ناکہ بندی سے گزر کر گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک اور، نسبتاً بڑے ایرانی تیل بردار جہاز کی بھی خلیجی علاقے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ ایرانی بندرگاہوں کے گرد بحری ناکہ بندی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ یہ ناکہ بندی دباؤ کی ایک مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد تہران کو جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر آمادہ کرنا بتایا جا رہا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی