International

بجلی گھروں پر حملہ ہوا تو ۔۔ ایران نے عرب ممالک کو نتائج سے خبردار کر دیا

بجلی گھروں پر حملہ ہوا تو ۔۔ ایران نے عرب ممالک کو نتائج سے خبردار کر دیا

مشیر سپریم لیڈر علی اکبرولایتی نے نے عرب ملکوں کو سنگین نتائج سےخبردار کر دیا۔ ٹرمپ کی جانب سے بجلی گھروں پر حملوں کی دھمکیوں پر مشیر نے کہا کہ اگر ایران کے بجلی گھروں پر حملہ ہوا تو پورا خطہ تاریکی میں ڈوب جائے گا۔ انہوں نے سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک ٹرمپ کو ایران کے پاور پلانٹس پر حملے سے روکیں، عرب رہنما ٹرمپ کو سمجھا دیں کہ خلیج فارس کوئی جوئےکا اڈہ نہیں۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں بجلی گھروں اور پلوں پر حملوں کی دھمکیاں ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے مترادف ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر، جو اپنے ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہیں، کی جانب سے جنگی جرائم کے ارتکاب کی دھمکی دی گئی ہے۔ کاظم غریب آبادی نے بین الاقوامی قانون کی متعلقہ شقوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ”بجلی گھروں اور پلوں (شہری انفراسٹرکچر) کو نشانہ بنانے کی دھمکی بین الاقوامی فوجداری عدالت کے روم اسٹیٹیوٹ کے آرٹیکل 8(2)(b) کے تحت جنگی جرم ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments