ایران کی ایک عدالت نے گلوکارہ پرستو احمدی اور کاروان سرائے کنسرٹ کے مزید آٹھ ارکان کو 74 کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔ بی بی سی ہندی کے مطابق ان پر دو سال کے لیے ملک چھوڑنے اور فن سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ایران کے صوبہ قم کی ایک عدالت نے سنایا۔ اسلامی قانون کی دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت نے ہر رکن کو یکساں سزا سنائی۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ فیصلہ قومی میڈیا میں شائع کیا جائے گا۔ سزا پانے والوں پر الزام ہے کہ انھوں نے ’انٹرنیٹ پر فحش اور ناشائستہ مواد پوسٹ کر کے عوام کی حیا کو مجروح کیا۔‘ گلوکارہ پرستو احمدی کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی ’کاروان سرائے کنسرٹ‘ کی سےک میں گلوکارہ کچ بغیر حجاب پہنے گانا گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یوٹیوب پر یہ ویڈیو چند گھنٹوں کے اندر ایک لاکھ سے زیادہ بار دیکھی گئی۔ اسے سوشل میڈیا پر بھی بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔ اب تک اس ویڈیو کو تقریباً 30 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے، اور اس کے کلپس آن لائن وائرل ہو چکے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع