امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر بدھ تک جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی طویل مدتی معاہدہ طے نہ پایا تو ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم کر سکتے ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے جمعے کی شب فینکس، ایریزونا سے واشنگٹن واپسی پر ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ میں جنگ بندی میں توسیع نہ کروں، تاہم (ایرانی بندرگاہوں پر) ناکہ بندی برقرار رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح ناکہ بندی برقرار رہے گی اور بدقسمتی سے ہمیں دوبارہ بمباری شروع کرنا پڑ سکتی ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس کریں گے، جس کا موضوع ایران سے متعلق نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کل (ہفتے کی) صبح ایک غیرمعمولی نیوز کانفرنس کرنے جارہے ہیں، کل کا ایونٹ براہ راست اس سے متعلق نہیں، لیکن سوالات اسی پر ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل ایک بہت اچھی اور ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس آرہی ہے۔ ایک ایسی شخصیت جسے اپنے ملک اور ملک سے باہر کی بہت فکر ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں ہماری ناکہ بندی کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ایران کے ساتھ پہلے ہی بہت سے معاملات پر اتفاق ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت اپنے لوگوں کو مطمئن کرنے کے لیے کچھ مختلف کہہ رہی ہے۔ میں صرف درست اور سیدھی بات کررہا ہوں۔ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے۔ میرے نمائندے مذاکرات کررہے ہیں، حتمی فیصلہ میں کرتا ہوں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی