نئی دہلی، 10 جون : کانگریس نے کہا ہے کہ امریکہ میں ہندستان کے لوگوں کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی ان پر ہونے والے مظالم کو روکنے میں ناکام رہے ہیں، اس لیے اب مسٹر مودی کو فوری طور پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس بارے میں بات کرنی چاہیے۔ کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ جے رام رمیش نے منگل کو یہاں سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکہ میں ہندستانی شہریوں کے وقار کو ٹھیس پہنچائی جا رہی ہے اور انھیں ذلیل کرنے کے واقعات مسٹر ٹرمپ کے صدر بننے کے ساتھ ہی شروع ہو گئے تھے جو رکنے کا نام نہیں لے رہے۔ امریکہ میں آئے دن ہندوستانی شہریوں کے ساتھ ناانصافی اور انہیں ہراساں کرنے کی خبریں آ رہی ہیں اور مودی حکومت اس کام میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ مسٹر رمیش نے کہا، ’’مودی حکومت ہندوستان اور ہندوستانیوں کے وقار کے تحفظ میں ناکام ہو رہی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار کسی امریکی صدر نے واشنگٹن ڈی سی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فوجی کارروائی روکنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر مسلسل ہندوستان پر دباؤ ڈالنے کا سہرا اپنے سرباندھ رہے ہیں۔ اس دوران، وزیر اعظم مودی جنگ بندی یا امریکہ میں ہندوستانی شہریوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر بولنے کی ہمت نہیں کر پائے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور ہندوستانیوں کے وقار کا تحفظ کرنا وزیر اعظم مودی کی سب سے اہم ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مسٹر مودی صدر ٹرمپ سے بات کریں اور ہندوستان کے لوگوں کے خلاف ہونے والے مظالم اور امریکہ میں لاکھوں ہندوستانی طلبہ میں پھیلے خوف کے معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کریں۔
Source: social media
ائیر انڈیا کے طیارے حادثے میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی ہوئی موت
گجرات طیارہ حادثہ: ریسکیو آپریشن جاری,امیت شاہ وزیر اعظم کے حکم پر گجرات جا رہے ہیں
ایئر انڈیا کا طیارہ حادثے کے بعد ٹاٹا کی مختلف کمپنیوں کے حصص بھی اسٹاک مارکیٹ میں متاثر
امیت شاہ اور نریندر مودی نے شہری ہوابازی کے وزیر کو احمد آباد کا دورہ کرنے کی ہدایت دی
احمد آبا طیارہ حادثہ میں 53 برطانوی سمیت 169 ہندستانی شہری سوار تھے
لندن جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ احمد آباد ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے بعد گر کر تباہ!200 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
ایئر انڈیا طیارہ حادثے کے بعد 40 لاشیں برآمد، گجرات کے سابق سی ایم وجے روپانی بھی تھے سوار
’احمد آباد طیارہ حادثہ سے غمزدہ ہوں‘، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے زخمیوں کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کا دیا حکم
ایئر انڈیا کا طیارہ گرتے ہوئے بی جے میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے ٹکرایا، کئی میڈیکل اسٹوڈنٹس کی موت کے خدشات نے پیدا کی مزید تشویش
احمد آباد طیارہ حادثہ، صدر مرمو، پی ایم مودی اور کئی دوسرے لیڈران نے کیا غم کا اظہار
ایئر انڈیا کا طیارہ حادثے کا شکار، 242 مسافروں تھے سوار، 169 ہندستانی ، 53 برطانوی،7 پرتگالی ،12 کیبن کریو کےممبر
ایئر انڈیا نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا، ایمرجنسی سروس سینٹر کھولا
پنجاب: مکتسر صاحب کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 4 ہلاکتیں، 27 زخمی، دو منزلہ عمارت منہدم
انکِتا قتل کیس میں ملزمین کو عمر قید کی سزا