برطانیہ میں ایران کے سفیر سید علی موسوی کو برطانوی دفتر خارجہ نے برطانیہ اور بیرون ملک تہران کے ’لاپرواہ اور عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات‘ پر طلب کیا ہے۔ فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کو مدد فراہم کرنے کے شبہے میں دو افراد پر فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کے بعد انھیں دفترِ خارجہ طلب کیا گیا۔ 40 سالہ نعمت اللہ شاہسوانی اور 22 سالہ علی رضا فراساتی کو اس ماہ کے آغاز میں ایران سے متعلق ایک تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ان دونوں پر الزام ہے کہ انھوں نے برطانیہ میں قدیم ترین یہودی عبادت گاہ سمیت متعدد اہداف کی جاسوسی کی تھی۔ اب سے کچھ دیر قبل برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے بھی تصدیق کی تھی کہ ایران نے جمعہ کے روز برطانیہ-امریکہ کے ڈیاگو گارشیا فوجی اڈے پر دو میزائل داغے تھے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع