بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلیا کی جانب سے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ اسکاٹ بولینڈ کی جگہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی واپسی ہوئی ہے۔ جوش ہیزل ووڈ فٹنس مسائل کے باعث ایڈیلیڈ ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔ کپتان پیٹ کمنز نے جوش ہیزل ووڈ کی پلیئنگ الیون میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ اسکاٹ بولینڈ بدقسمتی سے جگہ برقرار نہیں رکھ سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا، اسکاٹ بولینڈ نے ایڈیلیڈ میں اچھی بولنگ کی تھی۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔
Source: social media
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان
اکشر پٹیل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر 3 پر بابر اعظم کی پرفارمنس غیر متاثر کن ہے،راشد لطیف
میرا کام کھیلنا ہے سیاست نہیں: شاہین آفریدی
رونالڈو کی برف میں تیراکی کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو
بمراہ نے ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں اشون کے ریکارڈ کی برابری کی