سنگاپور، 12 دسمبر: ہندستانی گرینڈ ماسٹر ڈی گوکیش نے جمعرات کو چین کے موجودہ چیمپئن ڈِنگ لیرن کو 7.5-6.5 سے شکست دے کر عالمی شطرنج چیمپئن شپ کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ آج یہاں کھیلے گئے مقابلے میں 18 سالہ گوکیش نے چینی کھلاڑی کو 14ویں گیم میں ہرا کر یہ خطاب جیتا۔ یہ چیمپئن شپ 25 نومبر کو شروع ہوئی تھی۔ 11 دسمبر تک دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 13 بازیوں کا کھیل ہوا اور اسکور 6.5-6.5 سے برابر تھا۔ گوکیش نے آج 14ویں بازی میں جیت حاصل کر کے ایک پوائنٹ کی برتری حاصل کی اور اسکور 7.5-6.5 کر دیا۔ شطرنج کا چیمپئن بننے کے بعد گوکیش جذباتی ہو گئے۔ اس جیت کے ساتھ گوکیش دنیا کے پہلے ایسے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے سب سے کم عمر میں یہ خطاب اپنے نام کیا ہے ۔ اس سے پہلے 1985 میں روس کے گیری کاسپروف نے 22 سال کی عمر میں یہ ٹائٹل جیتا تھا۔ گوکیش سب سے کم عمر (17 سال) کینڈڈیٹس چیمپئن بھی بنے تھے۔ وہ 2018 میں 12 سال کی عمر میں جونیئر ورلڈ چیمپئن بن گئے تھے۔ کینڈڈیٹس شطرنج کا ایک ٹورنامنٹ ہے، جو ورلڈ چیس چیمپئن شپ سائیکل کا آخری ٹورنامنٹ ہوتا ہے۔ اس میں موجودہ چیمپئن سے کھیلنے والے کھلاڑی کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ چنئی کے رہائشی گوکیش کا جنم 7 مئی 2006 کو ہوا ۔ انہوں نے پہلی جماعت سے ہی شطرنج کھیلنا شروع کر دیا تھا۔ شروع میں انہیں بھاسکر ناگیا نے کوچنگ دی تھی۔
Source: social Media
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان
اکشر پٹیل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر 3 پر بابر اعظم کی پرفارمنس غیر متاثر کن ہے،راشد لطیف
میرا کام کھیلنا ہے سیاست نہیں: شاہین آفریدی
رونالڈو کی برف میں تیراکی کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو
بمراہ نے ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں اشون کے ریکارڈ کی برابری کی