پٹنہ، 02 اکتوبر : بہار میں مظفر پور کے اورائی تھانہ علاقے میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیمیں موقع پر پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث ٹیم موقع پر نہ پہنچ سکی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد امدادی سامان پہنچانے والی ٹیم نے پانی میں چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ فی الحال اس معاملے میں کوئی سرکاری اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ہیلی کاپٹر اس وقت گر کر تباہ ہوا جب فضائیہ کے اہلکار امدادی سامان پہنچا رہے تھے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں پائلٹ شدید زخمی ہے جبکہ تین افراد محفوظ بتائے جاتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر انجن میں خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ دربھنگہ میں سیلاب میں فضائیہ کا ہیلی کاپٹر امدادی کاموں میں مصروف تھا۔ حادثہ امدادی کام سے واپسی کے دوران پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر نے سیتامڑھی سے امدادی سامان لے کر اڑان بھری تھی۔
Source: uni news service
کویت کا دورہ مستقبل کی شراکت داری کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گا: مودی
جے پور میں گیس ٹینکر میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہوگئی
آن لائن سٹہ بازی میں رقم ہارنے کے بعد ڈگری کے طالب علم کی خودسوزی
شراب گھوٹالہ کیس میں اروند کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلے گا، ایل جی نے ای ڈی کو دی منظوری
ممبئی فیری حادثہ، مرنے والوں کی تعداد 15 ہوئی
ماں نے تین بچوں کے ساتھ پھندے پر لٹک کر کی خودکشی
پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی
بنگلورو۔انجینئر اتل خودکشی کیس، سپریم کورٹ نے تین ریاستوں سے جواب طلب کیا
چوٹالہ کے انتقال پر ہریانہ میں تین روزہ سوگ
حکمران یماعت اور اپوزیشن پارٹیاں اڈانی، سوروس-سونیا اور امبیڈکر جیسے مسائل پر تعطل میں پھنسی ہوئی ہیں
ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی,لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی
اب ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدان پارلیمنٹ کے گیٹ پر احتجاج نہیں کر سکیں گے: ہاتھا پائی کے بعد اوم برلا کا فیصلہ
حکومت 'دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر' کے ہدف کو جلد از جلد حاصل کرے گی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
کرناٹک ہائی کورٹ نے موڈا گھوٹالے کی تحقیقات پر عارضی روک لگائی