بحرین نے آبنائے ہرمز میں طاقت کے استعمال کیلئے سلامتی کونسل سے منظوری لینے کی تجویز پیش کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسودہ قرارداد میں ’تمام ضروری اقدامات‘ کی اجازت دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ بحرین نے بحری اتحاد کے ذریعے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کی بھی تجویز پیش کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس آبنائے ہرمز سے متعلق متبادل قرارداد تیار کرنے میں مصروف ہے۔ ایران نے آبنائے ہرمز کو جزوی طور پر بند کر دیا ہے، جو دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل و گیس کی ترسیل کا اہم راستہ ہے، اس اقدام کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ راستہ صرف امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے بند ہے، جبکہ دیگر ممالک کے جہاز محدود پیمانے پر گزر رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر امریکا ایران کے پاور پلانٹس پر حملہ کرتا ہے تو اس کے جواب میں ایران پورے خطے میں توانائی، معیشت اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا سکتا ہے، جس سے ناصرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی معیشت بھی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع