پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے سنیچر کو حج کے بعد کے فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت پاکستانی حجاج کرام کا پہلا گروپ سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گیا ہے۔ پی آئی اے نے دسیوں ہزار زائرین کو واپس لانے کے لیے ایک ماہ طویل آپریشن شروع کیا ہے۔ اس آپریشن کے تحت پاکستانی حجاج کو سعودی شہروں جدہ اور مدینہ سے پاکستان کے مختلف شہروں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ ایئرلائن نے ایک بیان میں کہا کہ ’پی آئی اے نے 30 مئی سے اپنے بعد از حج آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس آپریشن کے تحت حج کی پہلی پرواز زائرین کو لے کر وطن واپس پہنچ گئی ہے۔‘ ایئرلائن کے مطابق پرواز PK742 جدہ سے 114 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی، جہاں اسلام آباد ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر آفتاب گیلانی اور دیگر حکام نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔ پی آئی اے کے مطابق اگلے ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 213 پروازیں چلانے اور 53 ہزار سے زائد حجاج کرام کو واپس پاکستان منتقل کرنے کا منصوبہ ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ