National

آئی ٹی بی پی نے لداخ میں دو اسمگلروں کو گرفتار کرکے 108 کلو گرام سونا، چینی اشیا بھی برآمد کیں

آئی ٹی بی پی نے لداخ میں دو اسمگلروں کو گرفتار کرکے 108 کلو گرام سونا، چینی اشیا بھی برآمد کیں

نئی دہلی 10 جولائی : انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) نے مشرقی لداخ کے جنوبی سیکٹر سے دو لوگوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 108 کلو گرام وزنی سونے کی 108 چھڑیں ، چینی کھانے کی اشیاء اور دیگر اشیاء ضبط کی ہیں۔ آئی ٹی بی پی نے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ دو مشتبہ افراد، تنزین تارگی اور سیرنگ چمبا کو منگل کو آئی ٹی بی پی کی 21ویں بٹالین نے اس وقت پکڑا جب فورس کی ٹیم جنوبی سب سیکٹر کے سرحدی علاقوں میں دراندازی اور اسمگلنگ کے واقعات کی تحقیقات کے لیے مشرقی لداخ میں کا لانگ رینج گشت (ایل آر پی) پر تھی۔ آئی ٹی بی پی کے مطابق ان کی ٹیم کو لداخ میں سریگاپلے کے نزدیک اسمگلنگ کے بارے میں کچھ خفیہ اطلاع ملی اور موقع پر پہنچنے کے بعد گشتی ٹیم کو دو مشتبہ خچروں کے ساتھ ملے۔ دوںوں اسمگلروں نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ٹیم نے تعاقب کرکے دونوں ملزمان کو پکڑ لیا۔ جب دونوں پکڑے گئے تو انہوں نے گشتی ٹیم کو یہ کہہ کر گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ وہ دواؤں کے پودے جمع کر رہے ہیں۔ گشتی ٹیم نے جب ان کی تلاشی لی تو ان سے بھاری مقدار میں سونے کی چھڑیں اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے دو موبائل فون، ایک دوربین، چینی ساختہ اشیائے خوردونوش، دو خچر، دو چاقو اور دیگر اشیاء برآمد کی گئیں۔ آئی ٹی بی پی کی گشتی ٹیم نے ضبط شدہ سامان کے ساتھ دونوں مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے محکمہ ایکسائز اینڈ کسٹمز کے حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments