انگلش کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر جیکب بیتھل انجری کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے تصدیق کر دی ہے کہ بھارت کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے بائیں ہاتھ کے بیٹر جیکب بیتھل پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی نہیں کھیلیں گے ۔ جیکب بیتھل، جنہوں نے ستمبر میں انگلینڈ کے لیے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا، بھارت کے خلاف ناگپور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں انجرڈ ہو گئے تھے۔ 21 سالہ بیتھل نے اس میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 51 رنز بنائے اور شریاس ائیر کی وکٹ بھی حاصل کی۔ انجری کے باعث بیتھل بھارت کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے تھے اور انگلینڈ نے ٹام بینٹن کو اتوار کو دوسرے ون ڈے سے قبل ٹیم میں شامل کیا تھا۔ بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد انگلش کپتان جوز بٹلر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جیکب چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکے ہیں۔ یہ ان کے لیے واقعی افسوسناک خبر ہے کیونکہ وہ گزشتہ میچ میں اچھا کھیلے تھے اور وہ ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ بٹلر نے کہا کہ بیتھل کا چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونا انگلینڈ کے لیے بدقسمتی کی بات ہے کیونکہ وہ حالیہ دنوں میں انگلینڈ کے سب سے شاندار کھلاڑیوں میں شمار کیے جا رہے تھے۔ واضح رہے کہ جیکب کی انجری کی صورتحال کے بارے میں مزید معلومات آنے والے دنوں میں معلوم ہو گی کیونکہ انگلینڈ کی جانب سے ابھی تک ان کے بارے میں باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے آخری تاریخ 12 فروری مقرر ہے۔
Source: social media
کیویز کے جو کیچز ہونے تھے وہ چھکے ہوئے: بولرحارث رؤف
عامر جمال نے سابق آسٹریلوی اسپنر کو رضوان کی انگریزی کا مذاق اڑانے پر کھری کھری سنادیں
عثمان خواجہ فلسطینیوں پر حملوں اور سیکڑوں شہادتوں پر پھر بول پڑے
میسی ارجنٹینا کی ورلڈکپ کوالیفائنگ ٹیم سے باہر، مگر کیوں؟
بنگلادیش کے 15 کرکٹرز ملائیشیا میں گرفتار
ہمیں پاور پلے میں بہتر ہونے کی ضرورت ہے: کپتان سلمان آغا
ہمیں پاور پلے میں بہتر ہونے کی ضرورت ہے: کپتان سلمان آغا
جاپان فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
یوزویندر چاہل سابق اہلیہ دھناشری ورما کو پونے پانچ کروڑ ادا کرنے پر تیار
کسی بولر کو 4 چھکے پڑ جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے، عاقب جاوید