جدہ، 24 نومبر : لکھنؤ سپر جائنٹس نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ 2025 سیزن کی نیلامی میں ہندوستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو 27 کروڑ روپے کی سب سے زیادہ بولی لگا کر خریدا۔ دوسرے نمبر پر شریئس ایر 26 کروڑ 75 لاکھ روپے میں فروخت ہوئے۔ انہیں پنجاب کنگز نے خریدا۔ آئی پی ایل 2025 کی نیلامی میں کل 577 کھلاڑی شامل ہیں۔ اس میں 367 ہندوستانی اور 210 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ سعودی عرب کے جدہ میں 24 اور 25 نومبر کو ہونے والی نیلامی میں سن رائزرس حیدرآباد اور لکھنؤ کے درمیان پنت کے لیے بڑی بولی لگی تھی۔ لکھنؤ نے 27 کروڑ روپے کی آخری بولی لگائی۔ اس سے قبل ایر کو پنجاب کنگز نے 26 کروڑ 75 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ کے ایل راہل کو دہلی کیپٹلس (ڈی سی) نے خریدا۔ ارشدیپ سنگھ میگا نیلامی میں خریدے جانے والے پہلے کھلاڑی بنے، پنجاب نے انہیں آر ٹی ایم کے ذریعے 18 کروڑ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ وینکٹیش ایر کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 23,75 کروڑ روپے میں خریدا۔ ایر کے علاوہ پنجاب نے ارشدیپ سنگھ اور یجویندر چہل کو 18 کروڑ روپے میں خریدا۔ دہلی نے کے ایل راہل کو 14 کروڑ میں خریدا۔ روی چندرن اشون کی گھر واپسی ہوئی ہے۔ انہیں چنئی سپر کنگز نے 9.75 کروڑ میں خریدا۔ محمد سمیع کو سن رائزرز حیدرآباد نے 10 کروڑ میں خریدا۔ محمد سراج کو گجرات ٹائٹنز نے 12.25 کروڑ میں، مچل اسٹارک کو دہلی نے 11.75 کروڑ میں ، کاگیسو ربادا کو گجرات ٹائٹنز نے 10.75 کروڑ روپے میں، گجرات ٹائٹنز کے جوس بٹلر 15.75 میں، لیام لیونگسٹون کو رائل چیلنجرز بنگلور نے 08.75 کروڑ روپے میں ، ایڈن مارکرم کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے 2 کروڑ میں، پنجاب کنگز نے ششانک سنگھ کو 5.5 کروڑ میں ، پربھسمرن سنگھ کو 4 کروڑ میں خریدا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے نکولس پوران کو 21 کروڑمیں ، روی بشنوئی کو 11 کروڑ، مینک یادیو کو 11 کروڑ میں ، محسن خان کو 4 کروڑ میں ، آیوش بدونی کو 4 کروڑ میں ریٹین کیا گیا۔ گجرات ٹائٹنز نے راشد خان کو 18 کروڑ، شبھمن گل کو 16.50 کروڑ میں، سائی سدرشن کو 8.50 کروڑ میں، راہل تیوتیا کو 4 کروڑ میں، شاہ رخ خان کو 4 کروڑ میں، راجستھان رائلز نے سنجو سیمسن کو 18 کروڑ میں، یشسوی جیسوال کو 18 کروڑ میں، ریان پراگ 14 کروڑ میں، دھرو جوریل 14کروڑ میں، شمرون ہیٹمائر 11 کروڑ میں، سندیپ شرما چار کروڑ روپے میں ریٹین کئے گئے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز رنکو سنگھ 13 کروڑ میں ، ورون چکرورتی 12 کروڑ میں ، سنیل نارائن 12 کروڑ، آندرے رسل 12 کروڑ، ہرشیت رانا 4 کروڑ، رمندیپ سنگھ 4 کروڑ، دہلی کیپٹلس اکشر پٹیل 16.50 کروڑ، کلدیپ یادو 13.25 کروڑ، ٹرسٹن اسٹبس 10 کروڑ، ابھیشیک پوریل چار کروڑ، سن رائزرس حیدرآباد نے ہینرک کلاسن کو 23 کروڑ میں ، پیٹ کمنز 18 کروڑ، ابھیشیک شرما 14 کروڑ، ٹریوس ہیڈ 14 کروڑ، نتیش کمار ریڈی چھ کروڑ ، چنئی سپر کنگز رتوراج گائیکواڑ 18 کروڑ، رویندر جڈیجہ 18 کروڑ، متھیشا پاتھیرانا 13 کروڑ، شیوم دوبے 12 کروڑ، ایم ایس دھونی 4 کروڑ روپے، رائل چیلنجرز بنگلور نے وراٹ کوہلی کو 21 کروڑ، رجت پاٹیدار کو 11 کروڑ، یش دیال کو 5 کروڑ میں ریٹین کیاگیا۔
Source: uni news
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان
اکشر پٹیل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر 3 پر بابر اعظم کی پرفارمنس غیر متاثر کن ہے،راشد لطیف
میرا کام کھیلنا ہے سیاست نہیں: شاہین آفریدی
رونالڈو کی برف میں تیراکی کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو
بمراہ نے ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں اشون کے ریکارڈ کی برابری کی