عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے جمعے کو پاکستان کے لیے قرض پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری دے دی۔ آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ نے واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے اقتصادی جائزے کی منظوری کے بعد مجموعی طور پر 1.2 ارب ڈالر سے زائد رقم جاری کرنے کی اجازت دی۔ منظور شدہ رقم میں توسیعی فنڈ سہولت (EFF) پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر شامل ہیں، جبکہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی استحکام کے لیے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) پروگرام کے تحت تقریباً 20 سے 21 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے معاشی اصلاحات، مالی نظم و ضبط اور پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد میں پیش رفت دکھائی، جس کے بعد قرض قسط کی منظوری دی گئی۔ تازہ منظوری کے بعد پاکستان کو اب تک آئی ایم ایف پروگرام کے تحت 4.5 ارب ڈالر جاری کیے جا چکے ہیں، جو دو مختلف قرض پیکجز کے تحت فراہم کیے جا رہے ہیں جن کی مجموعی مالیت 8.4 ارب ڈالر ہے۔ حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملے گا اور معیشت میں استحکام لانے میں مدد ملے گی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی